17 اگست 2019
تازہ ترین
 انعام بٹ ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کیلئے برازیل روانہ

 انعام بٹ ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کیلئے برازیل روانہ

 قومی ریسلر انعام بٹ ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز میں حصہ لینے کے لئے برازیل روانہ ہوگئے۔ کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ اور ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن انعام بٹ اور کوچ محمد ریاض اسلام آباد سے براستہ  دبئی برازیل روانہ ہو ئے، ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کے مقابلے 10 اور 11 مئی کو ریو ڈی جنیرومیں  شیڈول ہیں۔ ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز ورلڈ بیچ مقابلوں کا کوالیفائنگ رائونڈ بھی ہیں جن کی میزبانی امریکہ کرے گا۔ انعام بٹ نے کہا ہے کہ انہوں نے سخت محنت کرکے اپنے وزن میں 10 کلو گرام کی کمی کی ہے، تیاری توبھر پور ہے، قوم سے بھی اپیل ہے کہ وہ بھی کامیابی کے لئے دعا کرے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟