23 مئی 2019
تازہ ترین
ہانیہ عامرنے یاسرحسین کو کھری کھری سنادی

ہانیہ عامرنے یاسرحسین کو کھری کھری سنادی

پاکستان کے غیر معروف اداکار یاسر حسین نے حال ہی میں اداکارہ ہانیہ عامر کو چہرے پر دانوں کی وجہ سے  مذاق کا نشانہ بنایا تاہم ہانیہ نے انہیں کھری کھری سنادی۔ گزشتہ روزہانیہ عامر نے اپنی بغیر میک اپ تصاویرسوشل میڈیا پرشیئر کرتے ہوئے اپنے چہرے پر موجود دانوں (ایکنی) کے متعلق بتاتے ہوئے کہا تھا کہ چہرے پرموجود ان بدنما دانوں کی وجہ سے وہ کس قدر پریشان رہیں، ان کے رات دن روتے ہوئے گزرے، یہاں تک کہ وہ عدم تحفظ کا شکار ہونے لگی تھیں۔ تاہم اس دوران ہانیہ نے خود سے سوال کیا کہ میری جلد میری پہچان کیوں ہے؟ خوبصورتی کے یہ معیار آخر کس نے بنائے ہیں کہ صاف جلد ہی خوبصورتی کی علامت ہے۔ ایک مشہور شخصیت کا مطلب مکمل ہونا نہیں  بلکہ مکمل ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ہم اپنی حقیقی جلد کے ساتھ مطمئن رہیں۔ سوشل میڈیا پرہانیہ عامر کو اپنا اصل چہرہ دکھانے اور خوبصورتی کے معیارات پر سوال اٹھانے نے کے لئے کافی سراہا گیا۔ تاہم پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے غیر معروف اداکار یاسر حسین نے ہانیہ کی اس پوسٹ سے متعلق غیر سنجیدہ تبصرہ کرتے ہوئے ہانیہ عامر اورسوشل میڈیا صارفین کے غصے کو ہوا دی ۔ انسٹاگرام پر سوال جواب کے لائیو سیشن کے دوران جب یاسرحسین سے ہانیہ عامر سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے ان کے دانوں بھرے چہرے کا مذاق اڑاتے ہوئے اسے دانے دار قراردیا۔ تاہم ہانیہ کو اپنا مذاق اڑایا جانا بالکل پسند نہیں آیا اور انہوں نے یاسرحسین کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا  کہ معاف کیجئے گا میرے دوست کو، ان کو آج کل نامناسب مذاق کرنے کی عادت ہوگئی ہے۔ ہانیہ نے مزید لکھا کہ لوگ کس طرح دوسرے لوگوں کے عدم تحفظات کو نشانہ بناکر ان کا مذاق اڑاتے ہیں، یہ نہایت بدتر چیز ہے اور بہت غلط ہے، یہی وقت ہے سمجھنے کا کہ لوگوں کے عدم تحفظات کامذاق بنانا بالکل بھی صحیح عمل نہیں ہے، بلکہ قابل نفرت ہے۔ حس مزاح اچھی چیز ہے لیکن خیال رکھیں کہ مذاق اس حد تک آگے نہ بڑھ جائے کہ سامنے والے کو برا لگ جائے۔ دوسری جانب یاسرحسین نے اپنی خجالت مٹانے کے لئے ہانیہ عامر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ بس دوست کہہ دیا اسی لئے لکھا تھا، مذاق نہیں تھا، ایکنی کو اردو میں دانا کہتے ہیں، برگر۔ صرف ہانیہ عامر نے ہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی یاسر حسین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھاکہ  یاسر حسین کی حس مزاح بہت ہی خراب ہے۔ ایک صارف نے لکھاکہ یاسرحسین نے ایک بارپھرثابت کردیا کہ وہ نہایت غیرسنجیدہ اور بیوقوف ہیں۔ یہی لوگ ہوتے ہی جو سکرین پر کچھ اور پردے کے پیچھے کچھ اور ہوتے ہیں اوردوسروں کا مذاق اڑاتے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟