25 اگست 2019
تازہ ترین
امیتابھ  بچن کی آئی سی سی پر شدید تنقید

امیتابھ  بچن کی آئی سی سی پر شدید تنقید

 بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ  بچن  نے   آئی سی سی کے قانون پر شدید تنقید کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق  انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان اتوار کو لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلے گئے ورلڈکپ فائنل میچ میں مقابلہ 50اوورز میں ٹائی رہا اور پھر سپر اوور میں بھی مقابلہ ٹائی رہا جس کے بعد میچ میں زیادہ بانڈریز مارنے کی بنیاد پر انگلینڈ کو فاتح اور ورلڈ چیمپیئن قرار دیا گیا۔ فائنل میچ کے بعد سابق کرکٹرز سمیت مختلف حلقوں کی جانب سے آئی سی سی کے اس متنازع قانون اور انگلینڈ کو میچ ٹائی ہونے کے باوجود چیمپیئن قرار دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، تاہم تنقید کے اس سلسلے میں   امیتابھ بچن نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آئی سی سی کو آئینہ دکھا دیا۔ ہندی میں کی گئی ٹویٹ میں امیتابھ بچن نے اس قانون کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس 2ہزار روپے اور میرے پاس بھی 2ہزار روپے ہیں، آپ کے پاس 2ہزار روپے کا ایک نوٹ ہے اور میرے پاس 500 روپے کے 4 نوٹ ہیں تو کون زیادہ امیر ہوا؟ آئی سی سی کا ماننا ہے کہ وہ زیادہ امیر ہے کہ جس کے پاس 500 روپے کے چار نوٹ ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟