17 ستمبر 2019
تازہ ترین
امیتابھ بچن اور انوشکا شرما سمیت بھارتی فنکاروں کی عالم اسلام کو عید مبارک

امیتابھ بچن اور انوشکا شرما سمیت بھارتی فنکاروں کی عالم اسلام کو عید مبارک

بھارتی اداکاروں اور اداکاراؤں نے عید الفطر کے پُرمسرت موقع پر اپنے مسلمان دوستوں اور مداحوں کو دل کی گہرائی سے عید الفطر کی مبارک باد پیش کی ہے۔برصغیر پاک و ہند میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی، نماز عید کے بعد لوگ آپس میں گلے ملے اور ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ عید سعید کے موقع پر معروف بھارتی اداکار اور اداکارائیں بھی اپنے دوستوں اور مداحوں کو عید کی مبارکبادیں دیتے نظر آئے۔بھارتی فلم انڈسٹری کے بےتاج بادشاہ امیتابھ بچن نے اپنی ٹویٹ میں امن، محبت اور  خوشحالی دعا کی ساتھ عید مبارک کہا۔ انہوں نے دیدہ زیب عید کارڈ بھی شیئر کیے۔رشی کپور دیار غیر میں کینسر جیسے موزی مرض کیخلاف جنگ لڑنے میں مصروف ہیں اور شاید ہی کوئی ایسا موقع ہاتھ سے جانے دیتے ہوئے جب وہ پاکستان اور مسلمان مخالف ٹویٹ نہ کردیں تاہم عید الفطر پر سب اختلافات اور بیماری کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سب کو عید کی مبارک باد دی۔معروف اداکار اکشے کمار نے بھی اپنے مسلمان دوستوں اور مداحوں کو عید سعید کے پُر مسرت موقع پر عید مبارک پیش کرتے ہوئےلکھا کہ یہ دن آپ کی اور آپ کے اہل خانہ کی زندگیوں میں خوشیاں، امن اور خوشحالی لیکر آئے۔ انوشکا شرما نے بھی اپنی ٹویٹ میں عید کی مبارکباد دی، اسی طرح ورون دھون، شردھا شرما اور دیگر فنکاروں نے عید کے موقع پر اپنے دلی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے عید کی مبارکبادیں پیش کیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟