23 مئی 2019
تازہ ترین
امریکا ،سکول میں فائرنگ سے  طالب علم ہلاک ، 8 زخمی

امریکا ،سکول میں فائرنگ سے  طالب علم ہلاک ، 8 زخمی

 امریکا کے ایک ہائی سکول میں فائرنگ سے ایک طالب علم ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر ڈینور کے ایک ہائی سکول اسٹیم سکول ہائی لینڈ رینج  میں مبینہ طور پر سکول کے ہی 2 طلبا نے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک طالب علم ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے سکول کا گھیرائوکرکے سکول میں موجود 1800 طالب علموں کو بحفاظت نکالا اور اس دوران فائرنگ کرنے والے دونوں طالب علموں کو بھی گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا  پر گرفتار شدگان کی شناخت اور تصاویر جاری کرنے سے انکار کردیا ہے جب کہ دیگر سکولز کے لیے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ریسکیو اداروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں زخمی طالب علموں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ والدین، ساتھی طلبا اور شہریوں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی جہاں رقت آمیز مناظر دیکھے گئے۔ دو بچوں کی حالت زیادہ خراب ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟