23 مئی 2019
تازہ ترین
 امریکا کا میزائل سسٹم اور جنگی بیڑہ مشرق وسطیٰ روانہ

 امریکا کا میزائل سسٹم اور جنگی بیڑہ مشرق وسطیٰ روانہ

امریکہ نے ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے بعد اپنا پیٹریاٹ ائیرڈیفنس میزائل سسٹم اور جنگی بیڑے کو مشرق وسطیٰ روانہ کردیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی حکام نے کہا ہے کہ یو ایس ایس آرلنگٹن اور ائیرکرافٹ خلیج میں ابراہم لنکن سٹرائیک گروپ کو جوائن کریں گے۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکا کے یو ایس بی 52 بمبار طیارے بھی قطر کی بیس پر پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ اقدامات خطے میں امریکی فورسز کے خلاف ایران کے ممکنہ آپریشن کے خدشے کے پیش نظر اٹھائے گئے ہیں۔ امریکا کی جانب سے ایران کی دھمکی کی نوعیت سے متعلق مختصر معلومات فراہم کی گئیں ، جسے ایران نے بیوقوفی قرار دے کر مسترد کر دیا  اور امریکی صف بندی کو نفسیاتی جنگی حربہ قرار دیا ، جس کا مقصد ان کے ملک کو دھمکانا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایران کی ایک خبر ایجنسی نے سینئر ایرانی عالم یوسف تباتابائی نږاد کا بیان جاری کیا ، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکی فوجی بیڑے کو ایک میزائل سے تباہ کیا جاسکتا ہے۔  پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ تصادم نہیں چاہتا لیکن واشنگٹن خطے کے مفاد اور امریکی فوج کے دفاع کے لئے تیار ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ محکمہ دفاع خطے میں ایران کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟