23 مئی 2019
تازہ ترین
امریکہ نے شمالی کوریا کا بحری جہاز اغوا کر لیا

امریکہ نے شمالی کوریا کا بحری جہاز اغوا کر لیا

امریکہ نے شمالی کوریا کے بحری جہاز کو قبضے میں لیکر عملے کے 24 ارکان کو گرفتار کرلیا ۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ نے شمالی کوریا کے لئے کوئلے کی مال برداری کے لئے استعمال ہونے والا بحری جہاز Wise Honest کو اغوا کرکے عملے کے 24 ارکان کو یرغمال بنا لیا، تاہم جہاز اور عملے کو حراست میں لینے کے مقام اور تاریخ سے آگاہ نہیں کیا گیا ۔ دوسری جانب وائٹ ہائوس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے بحری جہاز Wise Honest کو عالمی برادری کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا، اس جہاز کے ذریعے عالمی پابندیوں کے برخلاف شمالی کوریا کے لئے کوئلے کی مال برداری کی جا رہی تھی ۔ ادھر امریکی محکمہ انصاف کے حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدا میں شمالی کوریا کے کارگو شپ Wise Honest کو انڈونیشیا کے حکام نے گزشتہ ماہ اپریل میں روکا تھا، اس وقت بھی جہاز کے عملے کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔ امریکی محکمہ انصاف کے حکام نے یہ اعتراف بھی کیا کہ انڈونیشیا حکام کی تحویل میں بحری جہاز کی مرمت اور تکنیکی ساز و سامان کی خریداری کے لیے ادائیگی امریکی بینک سے اور امریکی کرنسی میں کی گئی اور ایسا غلطی سے ہوا۔ شمالی کوریا نے اپنے بحری جہاز کے زیر حراست ہونے کے معاملے پر شدید تنقید کرتے ہوئے امریکا پر واضح کیا ہے کہ وہ کوئی ایسا اقدام نہ اٹھائے جس سے عالمی امن خطرے میں پڑ جائے اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی عمل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟