05 دسمبر 2019
تازہ ترین
امریکی اداکارکی پاکستانی وزیرخزانہ بننے کی خواہش

امریکی اداکارکی پاکستانی وزیرخزانہ بننے کی خواہش

امریکی اداکار جیریمی میک لیلن نے اسد عمرکی جانب سے وزارت خزانہ کے قلمدان سے مستعفی ہونے کے بعد خود یہ قلمدان سنبھالنے کی خواہش کا اظہارکردیا۔ ٹوئٹر پرجہاں لوگوں نے اسد عمر کے استعفی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا وہیں نامور امریکی اسٹینڈ اپ کامیڈین اور اداکار جیریمی میک لیلن نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا یہ سن کر افسوس ہوا کہ اسد عمر نے وزیر خزانہ کے قلمدان سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا لیکن میں ان کی جگہ یہ عہدہ سنبھالنے کی پوری کوشش کروں گا ،جیریمی نے اس ٹوئٹ کے ذریعے پاکستان کی  وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے کی خواہش کا اظہارکیا ہے اب وہ مذاق کررہے تھے یا سنجیدہ تھے یہ تووہی جانتے ہیں تاہم سوشل میڈیا صارفین نے ان کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا آپ وزیرخزانہ تو نہیں وزیر مذاق بن سکتے ہیں، اور اس کے لیے ایک نئی وزارت متعارف کرانی پڑے گی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟