25 مئی 2019
تازہ ترین
امپائر کی جانبداری سے پاکستان گولڈ میڈل سے محروم

امپائر کی جانبداری سے پاکستان گولڈ میڈل سے محروم

امپائر کی طرف سے جانبداری برتنے کی وجہ سے پاکستان بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں یقینی گولڈ میڈل سے محروم ہوگیا۔ برازیل میں منعقدہ بیچ ریسلنگ  ورلڈ سیریز کے فائنل میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ کا مقابلہ جارجیا کے پہلوانوں سے تھا۔ مقابلے کے دوران امپائر کی کھلی جانبداری دیکھی گئی جس میں انعام بٹ کو 0-2 سے غیر یقینی شکست ہوئی۔ شکست کھانے کے بعد پاکستانی ریسلر انعام بٹ سلور میڈل کے مستحق قرار پائے، ٹائٹل مقابلے میں شکست کے باوجود انعام بٹ پہلے پاکستانی ہیں جو امریکہ میں شیڈول ورلڈ بیچ گیمز 2019 کے لئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ ایونٹ میں اپنی شاندار کارکردگی کے حوالے سے انعام بٹ نے کہا ہے کہ فائنل مقابلے کے دوران امپائرنے جانبداری برتی جس کی وجہ سے میں یقینی طور پر گولڈ میڈل سے محروم رہ گیا، امپائر کے فیصلے کے خلاف یونائٹڈ ورلڈ ریسلنگ کو درخواست دے دی ہے امید ہے کہ فیصلہ میرے حق میں ہی آئے گا۔ میں اپنے پرستاروں کا بھی مشکور ہوں کہ جو میری کامیابیوں کے لئے دعائیں کرتے رہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟