24 مئی 2019
تازہ ترین
ایمنسٹی سکیم کا مقصد کالے دھن کو سفید کرنے کا موقع دینا ہے، مشیر خزانہ

ایمنسٹی سکیم کا مقصد کالے دھن کو سفید کرنے کا موقع دینا ہے، مشیر خزانہ

 مشیر خزانہ حفیظ شیخ  نے کہا  ہے کہ ایمنسٹی سکیم کا مقصد کالے دھن کو سفید کرنے کا موقع دینا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ آج کابینہ نے مختلف نکات کی منظوری دی ہے، لوگ 31 جون تک اس اسکیم میں شامل ہوں گے، کابینہ نے بہت فیصلے کیے تاہم اہم فیصلہ اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم ہے، سکیم کا مقصد کالے دھن کو سفید کرنے کا موقع دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیم کا مقصد ریونیو نہیں بلکہ معیشت دستاویزی بنانا ہے تاکہ معاشی پہیہ چل سکے اور یہ سادہ، عام فہم اور حقیقت پر مبنی سکیم ہے اس کا مقصد ڈرانا دھمکانا نہیں ہے بلکہ کاروبار کی حوصلہ افزائی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟