25 مئی 2019
تازہ ترین
  امام مساجد کو گریڈ 14سے 16کی نوکریاں دینی چاہئے، فواد چودھری

  امام مساجد کو گریڈ 14سے 16کی نوکریاں دینی چاہئے، فواد چودھری

وفاقی وزی رسائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ریاست کوچاہئے کہ تمام امام مساجد کو گریڈ 14 سے 16 تک نوکریاں دے۔ وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ ایک بہت چھوٹے گروپ کیلئے وسائل مختص کرنے کے بجائے ریاست کو چاہئے کہ تمام مساجد میں امام مساجد کوگریڈ 14 تا 16 نوکریاں دے، اس سے مخصوص ٹولے کی اجارہ داری بھی ختم ہوگی اور ایک ڈسپلن بھی آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں صوبائی وزرائ اعلیٰ کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی کفایت مہم کے بعد آج پارلیمنٹیرینز اور وزرا کی تنخواہیں بہت کم ہیں اور انٹرٹینمنٹ الائونسز بھی مکمل ختم کئے جا چکے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟