21 اگست 2019
تازہ ترین
 الٰہ دین 600 ملین ڈالرز کمانے میں کامیاب

 الٰہ دین 600 ملین ڈالرز کمانے میں کامیاب

عالمی باکس آفس پر ڈزنی کی فلم الٰہ دین کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے اور ایڈ ونچر سے بھر پور فلم اب تک 600 ملین ڈالرز سے زیادہ کمانے میں کامیاب ہو چکی ہے۔ 27 سال بعد نئے انداز میں پیش کی جانے والی ڈزنی کی مشہور زمانہ  کارٹون فلم الٰہ دین مداحوں کو اس قدر پسند آئی کہ ریلیز  ہونے کے 3 ہفتوں میں ہی فلم نے600 ملین ڈالرز سے زیادہ کا کامیاب ترین بزنس کر لیا۔ الٰہ دین 2019 میں کامیاب ترین بزنس کرنے والی چوتھی بڑی فلم بن چکی ہے، اپنی کامک ٹائمنگ کی وجہ سے مشہور اداکار ول سمتھ کو جینی کے کردار میں بے حد پذیرائی مل رہی ہے، کامیڈی سے بھرپور فلم میں تمام اداکاروں کو مداحوں کی طرف سے بھرپور داد بھی مل رہی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟