17 اگست 2019
تازہ ترین
   اکشے کمار کی خواجہ سرا بننے کی تیاری

   اکشے کمار کی خواجہ سرا بننے کی تیاری

بالی وڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار اپنی نئی آنے والی فلم  لکشمی بم میں خواجہ سرا کا کردار کرتے نظر آئیں گے، فلم کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ۔  اکشے کمار کی زیادہ تر فلمیں سماجی مسائل پر مبنی ہوتی ہیں جس میں کہانی، ایکشن، سسپنس سمیت پیغام بھی شامل ہوتا ہے۔ اکشے کمار نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی آنے والی فلم  لکشمی بم کا پوسٹر شیئر کیا، جس میں وہ ایک خواجہ سرا کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اکشے کمار نے ساتھ میں لکھا کہ آپ کے لئے ایک بم کہانی لا رہے ہیں جس میں میرے ساتھ اداکارہ کیارا ایڈوانی بھی ہوں گی۔ انہوں نے مزید لکھا کہ  فلم 5 جون 2020 کو ریلیز کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم لکشی بم مزاحیہ اور ڈرائونی تامل فلم  کانچنا  کا ریمیک ہے۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟