25 جون 2019
ایکسچینج کمپنیاں ختم ہونے کی باتیں محض افواہیں،سٹیٹ بینک

ایکسچینج کمپنیاں ختم ہونے کی باتیں محض افواہیں،سٹیٹ بینک

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے سوشل میڈیا پر ایکسچینج کمپنیوں کی بندش کے حوالے سے چلنے والی افواہوں کو مسترد کردیا۔ ترجمان سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایکسچینج کمپنیوں کو ختم کرنے اور اور ڈالر صرف بینکوں سے ملنے کی خبریں افواہوں پر مبنی ہیں۔ ترجمان کے مطابق ایکسچینج کمپنیاں ختم ہونے کی باتیں محض افواہیں ہیں، ایسی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔ خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کے بعد سوشل میڈیا پر پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ حکومت نے ایکسچینج کمپنیوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب ڈالرز صرف بینکوں سے ہی ملیں گے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟