25 جون 2019
احد رضا میر بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد

احد رضا میر بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد

 پاکستان کے باصلاحیت اداکار احد رضا میرکومقبول ترین تھیٹر ڈرامے  ہیملیٹ میں بہترین اداکاری کرنے پربین الاقوامی بیٹی مچل ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا۔ ڈراما سیریل  یقین کا سفر سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار احد رضا میر نا صرف پاکستانی شوبزمیں اپنے فن کا لوہا منوارہے ہیں، بلکہ بیرون ممالک بھی اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔ احد کو حال ہی میں ڈرامے ہیملیٹ، اے گھوسٹ سٹوری میں بہترین اداکاری کرنے پر بیٹی مچل ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ۔ ہیملیٹ میں ادا کئے گئے اپنے کردارکے بارے میں احد کا کہنا تھا کہ میری والدہ یہ ڈراما دیکھنے تھیٹر آئی تھیں، میری پرفارمنس دیکھنے کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ مجھے پہچان نہیں سکیں اور مجھے یہ کردار ادا کرتے ہوئے دیکھ کر انہیں خوف محسوس ہوا۔ اس وقت میں نے سوچا کہ میں نے اچھی اداکاری کی ہے۔ واضح رہے کہ 22 ویں بیٹی مچل ایوارڈ کی تقریب رواں ماہ 24 جون کو منعقد کی جائے گی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟