20 نومبر 2019
تازہ ترین
ایفل ٹاور پر زپ لائن سے شہری لطف اندوز ہونے لگے

ایفل ٹاور پر زپ لائن سے شہری لطف اندوز ہونے لگے

فرانس کے دارالحکومت پیرس کی مشہور جگہ ایفل ٹاور پر زپ لائن سے محظوظ ہونے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد وہاں پہنچی۔  ایفل ٹاور پر زپ لائن کے مزے لینے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد 800 سو میٹر طویل سفر سے لطف اندوز ہوئی۔ فلائنگ زپ لائن زمین سے 115 میٹر بلند ہے، حکام کے مطابق یہ زپ لائن کمزور دل لوگوں کے لئے نہیں۔ زپ لائن 88 کلو میٹر کی رفتار سے چلتی ہے، یہاں ملکی سمیت غیر ملکیوں کی بڑی تعداد محظوظ ہونے کے لئے آتی ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق زپ لائن کو پیرس میں مقامی لوگ Smash Perrier کہتے ہیں۔ زپ لائن کی یہ سہولت سیاحوں کے لئے آئندہ ماہ 11 جون تک میسر ہوگی۔ یہ پہلا موقع نہیں جب زپ لائن کو ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لئے کھولا گیا ہو۔ اس سے قبل 2017 میں زپ لائن کو شہریوں کے لئے کھولا گیا تھا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟