15 ستمبر 2019
تازہ ترین
 افغانستان میں مشتعل ہجوم کا پاکستانی سفارت خانے پردھاوا

 افغانستان میں مشتعل ہجوم کا پاکستانی سفارت خانے پردھاوا

افغانستان میں مشتعل ہجوم نے پاکستانی سفارت خانے پر دھاوا بول دیا۔   افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع پاکستانی سفارت خانے پر پاکستان آنے کے خواہش مند مشتعل افغان شہریوں نے دھاوا بول دیا، سفارت خانے کے باہر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے صورت حال کو قابو میں کرلیا۔ سفارت خانے پر دھاوا بولنے والے افراد جلد اور فوری ویزہ جاری کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے، مشتعل افراد کے حملے میں سفارت خانے کی عمارت یا عملے کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔ افغان سیکیورٹی فورسز نے مشتعل افراد کو منتشر کردیا۔ پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے افغانستان کے حکام کو کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے رابطہ کیا گیا ، جبکہ افغان حکام نے بھی ایسے واقعات کے تدارک کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ سفارتی ذرائع  کے مطابق کابل میں پاکستانی سفارت خانہ روزانہ کی بنیاد پر 2 ہزار ویزے جاری کرتا ہے جس کے لئے سفارتی عملہ دن و رات تندہی سے کام کرتا ہے اس لئے ویزہ ملنے میں تاخیر کا بہانہ بنا کر سفارت خانے میں دھاوا بولنا قابل مذمت ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟