28 مئی 2020
تازہ ترین
افغانستان ، اتحادی افواج کی بمباری،43داعش جنگجو ہلاک

افغانستان ، اتحادی افواج کی بمباری،43داعش جنگجو ہلاک

افغانستان میں اتحادی افواج نے فضائی حملے میں 43 داعش جنگجوئوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے جبکہ طالبان کے پولیس چیک پوسٹوں پر حملے میں 7 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان صوبے کنڑ میں اتحادی افواج نے فضائی بمباری میں داعش جنگجوئوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں 43 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ یہ ہلاکتیں کنڑ میں دو مختلف مقامات پر فضائی بمباری میں ہوئیں۔ افغان فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبے کنڑ کے ضلع چھاپرا میں کئے گئے فضائی حملے میں ہلاک ہونے والوں جنگجوئوں میں سے اکثریت بیرون ملک سے آئے ہوئے افراد کی ہے۔ ان علاقوں میں تاحال شدت پسند جماعتیں متحرک ہیں۔ دوسری جانب افغان طالبان نے بادغیس کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹوں پر دھاوا بول دیا ، جس میں 7 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ قاضی کے علاقے میں طالبان حملے میں 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ ان علاقوں میں افغان سیکیورٹی فورسز کی مزید نفری تعینات کردی گئی ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟