24 اگست 2019
تازہ ترین
افغان کرکٹ ٹیم کو بھارتی سپانسر مل گیا

افغان کرکٹ ٹیم کو بھارتی سپانسر مل گیا

 افغان کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ میں بھارتی سپانسر مل گیا۔ ورلڈکپ 2019 کے لئے افغان کرکٹ ٹیم کی جرسی کی گزشتہ روز رونمائی ہوئی جس پر بھارت کی مشہور کمپنی کا لوگو نمایاں ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق بھارت کی مشہور ڈیری فارم کمپنی امول افغانستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ میں سپانسر کر رہی ہے جس کا لوگو سینے پر جرسی کے درمیان میں نمایاں ہوگا۔ امول پہلی بھارتی کمپنی ہے جو افغانستان کرکٹ ٹیم کی سپانسر بنی ہے، کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر آر ایس سودھی نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں امول افغان ٹیم کی مرکزی سپانسر ہوگی اور امول کسی بھی کرکٹ ٹیم کی پہلی سپانسر ہوگی۔ افغان کرکٹ بورڈ کے سی ای او اسد اللہ خان  نے کہا ہے کہ افغانستان میں کرکٹ پے پناہ مقبول ہے، اسی لئے بھارتی کرکٹ بورڈ اور بھارتی حکومت ہماری مدد کر رہی ہے اور یہ اچھا موقع ہے جو امن کے لئے مددگار ہوگا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟