20 جولائی 2019
تازہ ترین
ایف بی آر کا فنکاروں کو اثاثے ظاہر کرنیکا مشورہ

ایف بی آر کا فنکاروں کو اثاثے ظاہر کرنیکا مشورہ

 ایف بی آر نے شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کوبھی اثاثے ظاہرکرنے کا مشورہ دے دیا۔ ایف بی آرحکام نے ایمنسٹی سکیم کے بارے میں آگہی مہم تیزکرتے ہوئے اس سلسلے میں کراچی میں ماڈلز اور شوبز شخصیات کے لئے آگہی سیشن کا اہتمام کیا۔ ریجنل ٹیکس آفس کراچی میں آگہی سیشن میں شوبز شخصیات کو ایمنسٹی سکیم کی افادیت، طریقہ کار اور ٹیکس وجرمانے کی شرح سے آگاہ کیا گیا۔ چیف کمشنران لینڈ ریونیو بدرالدین احمد قریشی نے اپنی ٹیم کے ساتھ شوبزسے تعلق رکھنے والی شخصیات کو ایمنسٹی سکیم سے متعلق سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس آگاہی مہم سے ایمنسٹی سکیم کونتیجہ خیز بنانے میں مدد ملے گی جبکہ جائیداد چھپانے والے فنکاروں کو بھی تادیبی کارروائی کا سامنا ہوگا۔ سیشن میں شریک شوبز شخصیات نے کہا کہ عوام کی طرح فنکار بھی اپنی آمدن اور اخراجات پر ٹیکس ادا کررہے ہیں، اثاثے چھپانے والوں کو ایمنسٹی سے ضرور فائدہ اٹھانا چاہئے۔ ایف بی آر حکام نے یقین دلایا کہ ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کوہراساں نہیں  کیا جائے گا۔ فنکاروں نے  ایف بی آر پرعوام کا اعتماد بحال کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟