12 نومبر 2019
تازہ ترین
 اداکارائوں کی بیماریوں کا مذاق بنانا افسوسناک، پینی لوپ

 اداکارائوں کی بیماریوں کا مذاق بنانا افسوسناک، پینی لوپ

ہالی وڈ اداکارہ پینی لوپ کروز نے کہا  ہے کہ وہ اس بات کے خلاف ہیں کہ اداکارائوں سے متعلقہ بیماریوں کو منفی طور پر معاشرے میں متعارف کرایا جائے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ پینی لوپ کروز نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران  کہا کہ ان کو معاشرے کے اس رویے پر افسوس ہوتا ہے جب وہ اداکارائوں کی بیماریوں کا مزاح بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اداکارائیں بھی انسان ہیں اگر ان میں سے کسی کو ہارمون ایبنارملٹی یا ڈپریشن جیسی بیماری ہو جاتی ہے تو انڈسٹری سے لے کر سوشل میڈیا تک اس کا مزاح بنایا جاتا ہے جو یہ تاثر دیتا ہے کہ معاشرے میں خواتین کو عزت دینے والوں کی کمی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟