21 ستمبر 2019
تازہ ترین
 اچھی فصل کیلئے میئر کی مگرمچھ سے شادی

 اچھی فصل کیلئے میئر کی مگرمچھ سے شادی

میکسیکو میں اچھی فصل کے لیے سالانہ تقریب کے دوران میئر کی مگرمچھ سے شادی کرا دی گئی۔ میکسیکو کے قصبے کے میئر نے مقامی کسانوں اور ماہی گیروں کی اچھی قسمت کے لئے مگر مچھ سے باضابطہ شادی کی، یہ رسم گزشتہ 200 سال سے جاری ہے، اس موقع پر ڈھول اور بینڈ بجاتے درجنوں افراد نے مئیر اور مگر مچھ کے ہمراہ شہر کے بازاروں کا چکر لگایا، من چلے دھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالتے رہے۔ شادی کیلئے مادہ مگر مچھ کو خصوصی طور پر تیار کردہ سفید لباس پہنایا گیا تھا، تقریب کے اختتام پر شرکت کرنے والے مہمانوں کی خوش ذائقہ روایتی کھانوں سے تواضع بھی کی گئی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟