16 جولائی 2019
تازہ ترین
عطااللہ عیسیٰ خیلوی نے گلوکاری کی بنیادی چیزیں بتا دیں

عطااللہ عیسیٰ خیلوی نے گلوکاری کی بنیادی چیزیں بتا دیں

نامور گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا ہے کہ گلوکاری میں دو چیزیں لازمی ہیں جس میں سر اور لے نہیں وہ گلوکار ہو ہی نہیں سکتا، یہ دو چیزیں ہی کسی کو گلوکار بنانے میں بنیادی اہمیت رکھتی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ مجھے گائیکی کی دنیا میں 41سال کا عرصہ گزر چکا ہے، 16 سال کی عمر میں گانا شروع کیا اور اسی پاداش میں مجھے گھر سے نکال دیا گیا لیکن میں نے اپنی جدوجہد کو جاری رکھا اور پھر خدا نے مجھے وہ منزل عطا کر دی جس کی کوئی خواہش کر سکتا ہے۔ میرے گانے میں سوز اور درد قدرتی ہے۔  انہوں نے کہا کہ میں پاکستانی قوم کے ہر ایک شخص کا مقروض ہوں جس نے مجھ سے محبت ظاہر کی۔ ٹرکوں کے پیچھے ایوب خان کے بعد سب سے زیادہ تصویریں میری بنائی جاتی ہیں اور 90فیصد ٹرک ڈرائیور میرے گانے ہی سنتے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟