15 ستمبر 2019
تازہ ترین
آسٹریلوی ٹیم ایک بار پھر بال ٹیمپرنگ کی زد میں

آسٹریلوی ٹیم ایک بار پھر بال ٹیمپرنگ کی زد میں

 آسٹریلوی سپنر ایڈم زمپا کی چند مشکوک تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس کے بعد ان پر بال ٹیمپرنگ کے الزامات عائد کئے جارہے ہیں۔ آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں گزشتہ روز لندن کے اوول گرائونڈ میں مد مقابل تھیں اور بھارت نے دفاعی چیمپئن کو 36 رنز سے شکست دی۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سپورٹرز کی جانب سے میچ کے دوران ہی کئی ایسی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں جن سے یہ تاثر ملتا رہا کہ شاید ایڈم زمپا مشکوک چیز کے ذریعے گیند سے چھیڑ چھاڑ کر رہے ہیں۔ اس قسم کی ایڈم زمپا کی بعض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس میں آسٹریلوی سپنر کے ہاتھ میں سفید رنگ کی مشکوک چیز دیکھی جاسکتی ہے۔ ایک ویڈیو سے اس طرح کا تاثر ملتا ہے جیسے ایڈم زمپا مشکوک چیز کو ٹرائوزر کی ایک جیب سے دوسری جیب میں منتقل کر رہے ہیں۔ دوسری جانب آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے بال ٹیمپرنگ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اس طرح کی تصاویر یا ویڈیوز نہیں دیکھیں اس لیے اس پر کچھ تبصرہ نہیں کرسکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایڈم زمپا ہر میچ میں اپنے ساتھ ہینڈ وارمر رکھتے ہیں اور میرے خیال میں ان کی جیب میں ہیڈ وارمر ہی تھا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یا دونوں ٹیموں کے کرکٹ بورڈ کی جانب سے اب تک باضاطہ طور پر کوئی شکایت سامنے نہیں آئی اور نہ ہی اس کا کوئی نوٹس لیا گیا ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟