20 اکتوبر 2019
تازہ ترین
عروا نے اپنے شوہر کو بہترین دوست قرار دیدیا

عروا نے اپنے شوہر کو بہترین دوست قرار دیدیا

ماڈل و اداکارہ عروا حسین نے کہا ہے کہ فرحان سعید میرے اچھے شوہر ہی نہیں بلکہ بہترین دوست بھی ہیں، ہمارا رشتہ اب بہت مضبوط ہوچکا ہے۔ انہوں نے ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوبز کی فیلڈ میں فنکار ایک دوسرے کے ساتھ مختلف پراجیکٹس کرتے ہیں اور فنکاروں کے ایک دوسرے کے ساتھ اچھے تعلقات کو کوئی اور رنگ دینا درست نہیں۔ فرحان سعید نے کہا کہ اب ملکی فلموں میں استحکام آرہا ہے، ہماری فلم ٹچ بٹن 70 فیصد مکمل ہوچکی ہے باقی کام کراچی اور برطانیہ میں مکمل کریں گے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟