22 جولائی 2019
تازہ ترین
آریان خان کی  والد کیساتھ فلم نگری میں انٹری

آریان خان کی  والد کیساتھ فلم نگری میں انٹری

 بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان اپنے والد کے ساتھ فلم نگری میں ڈیبو کررہے ہیں۔ ڈزنی لائن کنگ کے ری میک ہندی ورږن میں شاہ رخ خان مفاسا اور آریان خان سمبا کی وائس اوور کریں گے۔ یہ آریان خان کی پہلی فلم ہوگی۔ شاہ رخ خان نے ہندوستان ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ باپ بیٹے کے طور پر مفاسا اور سمبا کی آواز دینا میرے اور آریان کےلئے بہترین ذاتی اور پروفیشنل تجربہ ہے۔ اس مووی کو اپنے چھوٹے بیٹے ابرام کے ساتھ دیکھنا بہت خاص ہوگا کیونکہ وہ اس فلم کا بہت بڑا فین ہے اور اپنے بڑے بھائی اور باپ کی آوازوں کو ان کرداروں کے ساتھ دیکھنا ایک یادگار تجربہ ہوگا۔ مذکورہ ری میک لائن کنگ انگلش، ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں 19 جولائی کو ریلیز ہوگی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟