15 ستمبر 2019
تازہ ترین
عمران نیازی کا عید پر پٹرول بم گرانا معاشی دہشتگردی ، شہباز شریف

عمران نیازی کا عید پر پٹرول بم گرانا معاشی دہشتگردی ، شہباز شریف

 شہباز شریف نے پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کا عید پر پٹرول بم گرانا معاشی دہشتگردی ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ دنیا بھر میں پٹرول سستا ہو رہا ہے، ملک میں اضافہ ہو رہا ہے، حکومت عملی طور پر ناکام ہوچکی ہے، عمران نیازی نے عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کے عذاب سے دوچار کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کا نیا پاکستان معاشی اور اقتصادی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے، اپوزیشن جماعتیں اس معاشی دہشت گردی پر بھرپور احتجاج کریں گی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟