19 نومبر 2019
تازہ ترین
عماد اور شاداب کی پریس کانفرنس میں غیر سنجیدگی

عماد اور شاداب کی پریس کانفرنس میں غیر سنجیدگی

 ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے باوجود عماد وسیم اور شاداب خان پریس کانفرنس میں غیر سنجیدہ نظر آئے۔ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں صحافیوں کے سوالات پر عماد وسیم اور شاداب خان اس طرح جواب دے رہے تھے کہ کوئی دوستوں کی محفل میں بیٹھا ہنسی مذاق کر رہا ہو، پریس کانفرنس کے دوران دونوں آپس میں گفتگو بھی کرتے رہے، شاداب خان زیادہ تر عماد وسیم کی ہاں میں ہاں ملاتے نظر آئے۔ عماد وسیم سے سوال کیا گیا کہ شادی کب کریں گے تو انہوں نے کہا کہ جب ہوگی تو سب کو بلائوں گا لیکن آپ صحافی تو بن بلائے بھی آجائیں گے، اس کے علاوہ بھی آل رائونڈر نے کئی سوالوں کے جواب غیر سنجیدگی سے دیئے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟