28 مئی 2020
تازہ ترین
علی ظفر کی اہلیہ میشا شفیع پر برس پڑیں

علی ظفر کی اہلیہ میشا شفیع پر برس پڑیں

گلوکار علی ظفر کی اہلیہ اپنے شوہر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے پر میشا شفیع پر برس پڑیں۔ علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فضلی نے اپنی ایک ٹویٹ میں میشا شفیع پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  نہ صرف میں، میرے شوہرعلی ظفر اور میرے اہلِ خانہ جس طرح ان مجرموں کے ظلم سے گزرے ہیں وہ الفاظ میں بیان نہیں کئے جاسکتے۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوستوں کی جانب سے سائبر تنقید اور بے وفائی (ہماری) آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے اگر علی اس معاملے کو صرف نظر کرتے بھی ہیں لیکن میں اس معاملے کو آگے لے کر جائوں گی۔ واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر الزام لگایا تھا کہ علی ظفر نے انہیں کئی بار ہراساں کیا تھا جسے علی ظفر نے مسترد کرتے ہوئے اپنے خلاف سازش قرار دیا تھا تاہم اس الزام کے بعد سے دونوں شخصیات کے درمیان قانونی جنگ کا سلسلہ جاری ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟