23 مئی 2019
تازہ ترین
آل ٹائم ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان، عمران خان کپتان قرار

آل ٹائم ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان، عمران خان کپتان قرار

کھیلوں کی ویب سائٹ کرک انفو نے ورلڈ کپ 2019 سے قبل آل ٹائم ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان کے وزیراعظم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان  کو اس ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے، فاسٹ بولر وسیم اکرم بھی شامل ہیں۔ کرک انفو کے 22 اسٹاف ممبرز نے ایک سروے کے بعد آل ٹائم ورلڈ کپ ٹیم تشکیل دی جس میں کھلاڑیوں کو اپنے کیرئیر میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میچز میں کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا گیا۔ سلیکٹرز نے ورلڈ کپ کے لیے 39 کھلاڑیوں میں سے 11کا انتخاب کیا اور ان میں وسیم اکرم واحد کھلاڑی تھے جو تمام سلیکٹرز کا متفقہ انتخاب تھے۔ آل ٹائم ورلڈ کپ ٹیم کی قیادت عمران خان کو سونپی گئی ہے اور ٹیم میں آسٹریلیا کے 4، پاکستان اور سری لنکا کے 2،2 جبکہ بھارت، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے ایک ایک کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہے۔ آل ٹائم ورلڈ کپ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ایڈم گلکرسٹ ٟوکٹ کیپرٞ، سچن ٹنڈولکر، رکی پونٹنگ، ویو رچرڈ، کمار سنگاکارا، کپتان عمران خان، لانس کلوزنر، وسیم اکرم، شین وارن، متھایا مرلی دھرن اور گلین میک گرا شامل ہیں۔ کمار سنگا کارا کا مقابلہ سینتھ جے سوریا، اسٹیو واہ، کپل دیو اور اے بی ڈویلیئرز کے ساتھ تھا تاہم سلیکٹرز نے سنگاکارا کو آل ٹائم ورلڈ کپ ٹیم کے لیے منتخب کیا۔ سفید کٹ میں ورلڈ کپ کھیلنے والے 2 کھلاڑی ویو رچرڈ اور عمران خان آل ٹائم ورلڈ کپ ٹیم میں شامل ہیں جبکہ 9 کھلاڑی ایسے ہیں جنہوں نے صرف کلر کٹ میں ورلڈ کپ کے میچز کھیلے۔ سری لنکن سابق کپتان کمار سنگاکارا نے اپنے ورلڈ کپ کیرئیر میں 37 میچز میں 56.74کی اوسط سے ایک ہزار 532 رنز بنائے جس میں 5 سنچریاں اور 7نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ وسیم اکرم نے 1992ئ کے ورلڈ کپ میں اپنی بیٹنگ اور بولنگ کی بدولت ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟