05 دسمبر 2019
تازہ ترین
آئی سی سی کی ٹیم آف ٹورنامنٹ کا اعلان، کوئی پاکستانی شامل نہیں

آئی سی سی کی ٹیم آف ٹورنامنٹ کا اعلان، کوئی پاکستانی شامل نہیں

 ورلڈ کپ 2019 کے انگلینڈ کی جیت کے ساتھ اختتام کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آ ئی سی سی ) نے ٹیم آف ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا۔ آئی سی سی کی اعلان کردہ ٹیم میں ورلڈکپ فاتح انگلینڈ کے چار، نیوزی لینڈ کے تین، بھارت اور آسٹریلیا کے دو، دو اور بنگلہ دیش کا ایک کھلاڑی شامل ہے جبکہ کوئی بھی پاکستان کھلاڑی اس ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہا ہے۔ آئی سی سی نے نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے جب کہ ان کے ہم وطن لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ ورلڈ کپ کی فاتح انگلینڈ کے بین سٹوکس، جوفراآرچر، جیسن رائے، جو روٹ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بھارت کی جانب سے روہت شرما اور جسپریت بمراہ، آسٹریلیا کے ایلیکس کیری اور مچل سٹارک اور بنگلا دیش کے آل رائونڈر شکیب الحسن ٹیم آف ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟