17 نومبر 2019
تازہ ترین
آئی ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب ڈالر کی پہلی قسط  آج ملے گی

آئی ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب ڈالر کی پہلی قسط  آج ملے گی

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کو آج 1 ارب ڈالر کی پہلی قسط مل جائے گی۔  گزشتہ روز آئی ایم ایف مشن چیف ارنسٹو رمیزو ریگو نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے لئے قرض پروگرام کا مقصد ملکی معیشت اور اداروں کا استحکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے معاشی اصلاحات پر توجہ دی ہے اور پاکستان میں ڈالر کا ایکسچینج ریٹ حقیقت کے قریب تر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ٹیکس آمدن بڑھانا معاشی استحکام کے لئے ضروری ہے، قرض پروگرام سے واضح ہو چکا کہ پاکستان معاشی نظم و ضبط قائم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس کی چھوٹ اور مراعات کو کم کرنا وقت کی ضرورت ہے، سرکاری ادارے نقصان میں چلانے ہیں یا فائدے میں، یہ فیصلہ حکومت نے کرنا ہے لیکن نجکاری سے نقصان میں چلنے والے اداروں کا بوجھ ختم ہو گا اور نان ٹیکس آمدن بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ 5500 ارب کا ٹیکس جمع کرنے کے لئے صوبوں کو بھی کردار ادا کرنا ہو گا، پاکستان کی وفاقی حکومت ٹیکس آمدن کا 57 فیصد صوبوں کو فراہم کرتی ہے، ٹیکس ہدف کے حصول کے لئے مرکز و صوبوں کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس آمدن بڑھے گی تو معاشی ترقی بڑھے گی اور معاشی کارکردگی میں شفافیت کے لئے سٹیٹ بینک کی خودمختاری ضروری ہے۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟