05 دسمبر 2019
تازہ ترین
عاطف اسلم کی بھارتی ہٹ دھرمی پر لب کشائی

عاطف اسلم کی بھارتی ہٹ دھرمی پر لب کشائی

گلوکار عاطف اسلم نے ہندو انتہا پسندوں کی ہٹ دھرمی اور بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز کی جانب سے یوٹیوب سے اپنے گانے ہٹائے جانے پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب عاطف اسلم  نے کہا کہ بھارت میں مجھے لوگوں سے بہت زیادہ پیار ملتاہے، مجھے ذاتی طور پر اس کی وجہ بالکل نہیں معلوم کہ میرے گانے یوٹیوب سے کیوں ہٹائے گئے اور پھر دوبارہ انہیں کیوں اپ لوڈ کیا گیا۔ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں میرے چاہنے والے بہت زیادہ ہیں، جن کی تعداد نمبرز میں بھی بہت زیادہ ہے لہٰذا مجھے لگتا ہے کہ شاید یہ مداحوں کا جواب ہے۔ یاد رہے کہ پلوامہ واقعے کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے ہٹ دھرمی کی انتہا کرتے ہوئے ٹی سیریز سمیت بھارت کی معروف میوزک کمپنیوں کو پاکستانی گلوکاروں عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کے گانے یوٹیوب سے ہٹانے کی دھمکی دی تھی، جبکہ مستقبل میں ان کمپنیوں پر پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام نہ کرنے کا دبائو بھی ڈالا گیا تھا۔ انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد ٹی سیریز سمیت دیگر میوزک کمپنیوں نے اپنے یوٹیوب چینل سے پاکستانی گلوکاروں کے گانے ہٹا دیئے تھے جس کی انہیں بہت بھاری قیمت چکانی پڑی تھی، لوگوں نے میوزک کمپنیوں کے اس اقدام کو سخت ناپسند کرتے ہوئے چینل کو ان سبسکرائب کردیاتھا۔ لاکھوں لوگوں کی جانب سے چینل کو ان سبسکرائب کرنے کے بعد یہ خبر آئی کہ ٹی سیریز میوزک کمپنی نے اپنے یوٹیوب چینل پر دوبارہ پاکستانی گلوکاروں کے گانے لگا دیئے ہیں، تاہم اس پورے معاملے میں عاطف اسلم نے ایک پراسرار خاموشی اختیار کئے رکھی لیکن اب انہوں نے اس معاملے پر پہلی بار لب کشائی کی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟