17 ستمبر 2019
تازہ ترین
عامر خان کا کوہلی کے نام جذباتی پیغام

عامر خان کا کوہلی کے نام جذباتی پیغام

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ورلڈ کپ میں شکست کے بعد بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بھارتی کپتان کوہلی کے نام پیغام لکھا ہے۔ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست اور ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر جہاں پورا بھارت افسوس کررہاہے وہیں بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بھی بھارتی کپتان کوہلی کو ٹویٹر پر دلاسہ دیتے ہوئے لکھا کہ ویرات! بدقسمتی سے آج ہمارا دن نہیں تھا۔ مسٹر پرفیکشنسٹ نے لکھاکہ میرے لئے انڈیا پہلے ہی ورلڈ کپ جیت چکاتھا جب اس نے رینکنگ چارٹ پر ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی۔ عامر خان نے بھارتی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ میری خواہش تھی کہ میچ کے دوران بارش نہ ہو تاہم نتیجہ مختلف آیا ۔ لیکن کوئی بات نہیں آپ سب بہت اچھا کھیلے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟