21 اپریل 2021
تازہ ترین
عامر خان اب سعودی جوانوں کو باکسنگ سکھائیں گے

عامر خان اب سعودی جوانوں کو باکسنگ سکھائیں گے

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان اب سعودی عرب کے نوجوان باکسرزکو بھی باکسنگ کا فن سکھائیں گے۔ عالمی شہرت یافتہ باکسرنے 25 جون کو جدہ میں ٹریننگ کا اہتمام کر رکھا ہے جس میں انہوں نے سعودی عرب میں موجود نوجوان باکسرز سے کہا ہے کہ وہ آئیں اور ان کی نگرانی میں بھرپورٹریننگ حاصل کریں۔ عامر خان کا مقابلہ آئندہ ماہ بھارتی باکسرنیرج گویت کے ساتھ شیڈول ہے، یہ مقابلہ 12 جولائی کو جدہ میں ہوگا۔ عامر خان نے اعلان کر رکھا ہے کہ وہ بھارتی باکسر کو ہرا کر ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی شکست کا بدلہ لیں گے۔ یاد رہے کہ عامر خان اس سے قبل پاکستانی باکسرز کو بھی باکسنگ کی ٹریننگ دے چکے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟