22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
اے آر رحمان کی کانز فیسٹیول میں افطاری

اے آر رحمان کی کانز فیسٹیول میں افطاری

آسکر ایوارڈ یافتہ میوزک ڈائریکٹر اے آر رحمان کی کانز فلم فیسٹیول کے دوران افطاری کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ دنیا بھر میں اپنے بہترین میوزک کی بدولت شہرت حاصل کرنے والے آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار و ہدایت کار اے آر رحمان ان دنوں فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے کانز فیسٹیول میں موجود ہیں۔ اے آر رحمان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ، جس میں وہ ایک ہوٹل میں بیٹھ کر افطاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے افطاری کا وقت بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ،جو8 بج کر51 منٹ ہے۔ اے آر رحمان بالی وڈ کے معروف موسیقار ہیں لیکن اس کے باوجود بہت سادہ انسان ہیں، جس کی مثال ان کی گردش کرنے والی تصویر ہے جس میں وہ افطاری کے لوازمات پکوڑے، فروٹ چاٹ اور فرائیڈ چیزوں کے بجائے صرف سیب کے جوس اور سلاد کے ساتھ افطاری کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اے آر رحمان 72 وین کا نز فیسٹیول میں اپنی فلم لے مسک کی تشہیر کے لئے موجود ہیں، جس کی ہدایت کاری کے فرائض انہوں نے خود انجام دئیے ہیں۔ فیسٹیول میں ان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟