25 جون 2019
تازہ ترین
88 قیراط کا ہیرا ڈیڑھ ارب روپے میں نیلام

88 قیراط کا ہیرا ڈیڑھ ارب روپے میں نیلام

ہانگ کانگ میں 88 قیراط کا نایاب ہیرا ڈیڑھ ارب روپے سے زائد میں نیلام ہو گیا۔ اس دیدہ زیب ہیرے کی بولی صرف 11 منٹ جاری رہی، اتنی جلدی نیلامی پر منتظمین بھی حیران رہ گئے۔ ہانگ کانگ کے سوتھبے آکشن ہائوس میں یہ شفاف ترین نایاب ہیرا نیلامی کیلئے پیش کیا گیا تو وہاں موجود ہیروں کے شوقین کئی افراد نے اس کو خریدنے کیلئے بولی لگائی۔ صرف 10 منٹ تک جاری رہنے والے نیلامی کا یہ عمل اس وقت ختم ہو گیا جب جاپان سے تعلق رکھنے والے ایک ارب پتی شخص نے اس کی 11 ملین امریکی ڈالر کی بولی لگا کر اپنی بیٹی کیلئے خرید لیا۔ منتظمین نے کہا کہ انہیں بھی اندازہ نہیں تھا کہ اتنی جلدی اتنی بولی لگ جائیگی۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟