19 دسمبر 2018
تازہ ترین
8 سالہ بچی نے 15سو سال قدیم تلوارڈھونڈ لی

سوئیڈن کی ایک جھیل سے 8 سالہ بچی کو 15 سو سال قدیم تلوار ملی ، جس کے بعد بچی کو سوئیڈن کی ملکہ کا خطاب دے دیا گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتہ وار معمول کی چھٹی اس بار غیر معمولی ثابت ہوئی جب 8 سالہ ساگا وینیک نے اپنے والدین کے ہمراہ پکنک منانے کے لئے مقامی جھیل کا رخ کیا۔ جھیل وڈوسٹرن میں تیراکی کے دوران ساگا وینیک کو ایک تلوار ملی جو اپنی ساخت کے اعتبار سے انتہائی قدیم اور قیمتی لگ رہی تھی۔ تلوار کو ساگا کے والدین قومی عجائب گھر لے کرگئے۔ عجائب خانے کے محققین نے تلوار کے معائنے کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ تلوار کی عمر 15 سو سال سے زیادہ ہو سکتی ہے جسے نہایت ہی عمدہ طریقے سے حنوط کیا گیا تھا جس کی وجہ سے یہ اپنی اصلی حالت میں ملی ہے۔ جھیل سے تلوار ملنے کے بعد محکمہ ثقافت و آثار قدیمہ نے تاریخی اور نادرو نایاب اشیا ملنے کے امکان پیش نظر جھیل اور قریبی علاقے کا جائزہ لینے کے لئے ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم کو مامور کر دیا ۔ جھیل سے قدیم تلوار کو اتفاقیہ طور پر برآمد کرنے والی 8 سالہ بچی نے دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا اور سوشل میڈیا اور مقامی سطح پر اس بچی کو تاریخی تلوار کی حامل ملکہ سوئیڈن کے لقب سے پکارا جانے لگا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟