21 اکتوبر 2018
تازہ ترین
 8 افراد کے کھانے کا بل 72لاکھ 50ہزار روپے

دبئی سے چین آنے والا ایک شخص اور اس کے سات مہمان جب ایک ریستوران میں طعام کرنے گئے تو ہوٹل نے 20 ڈشوں کا بل 58 ہزار ڈالر بنایا جو پاکستانی روپوں میں 72 لاکھ 50 ہزار روپے بنتے ہیں۔ اس کے بعد چینی حکام نے اتنے زیادہ بل پر ہوٹل سے تفتیش بھی شروع کردی ۔ اس کھانے کے بل کی تصویر چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ اس کے جواب میں ریستوران کے ترجمان نے کہا ہے کہ اول تو یہ رسید جعلی ہے کیونکہ فہرست میں شامل کئی ڈشز نہ بنائی گئی ہیں اور نہ ہی وہ مہمانوں کو پیش کی گئی ہیں۔ ہوٹل کے مرکزی شیف سن زائو گو نے کہا کہ ان کا ریستوران مہنگا ترین ہے اور یہاں دبئی کی ایک ممتاز وی آئی پی شخصیت اپنے دوستوں کے ساتھ آئی تھی۔ اگرچہ ریستوران کے سٹاف نے اتنے مہنگے کھانوں سے لاتعلقی کا اظہار کیا ، لیکن ہوٹل کے مالک اور شیف سن زائو وگو نے بتایا کہ اس نے ذاتی طور پر 20 ڈشیں تیار کی تھیں اور ان میں دنیا کے مہنگے ترین اجزا اور مصالحہ جات ڈالے گئے تھے۔ ان میں مہنگا ترین مگرمچھ کی دم کا سوپ 2449 ڈالر کا تھا۔ ایک قسم کی جنگلی مچھلی کی قیمت 2300 ڈالر جبکہ ایک اور ڈش 1866 ڈالر کی تھی۔ اس کے علاوہ 5500 ڈالر سروس چارجز کی مد میں لئے گئے تھے۔ اس واقعے کے بعد چین میں بازاروں میں اشیا کی قیمت پر نظر رکھنے والے ایک ادارے نے اپنی تفتیش شروع کردی ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟