25 اپریل 2018
تازہ ترین
  75فیصد سرمایہ کار پاکستان میں کاروبار کے خواہشمند

اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی انویسٹمنٹ سروے 2017 رپورٹ کے مطابق 75 فیصد غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں اپنے کاروبار میں مزید اضافہ کی توقع رکھتے ہیں اور ملک میں مزید سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے پر کشش مواقع سے بھر پور استفادہ کیا جاسکے۔ رپورٹ کے مطابق او آئی سی سی آئی کے اراکین پاکستان میں مجموعی ٹیکس محصولات کا ایک تہائی ٹیکس ادا کرتے ہیں جبکہ اپنے منافع میں سے سالانہ 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بھی کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق او آئی سی سی آئی کے 66 فیصد سے زائد اراکین پاکستان میں نوجوان افراد ی قوت کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کے حوالے سے بھی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس کے لئے مختلف شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کی جائے گی۔ او آئی سی سی آئی کے 80 فیصد اراکین پاکستان کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے بہترین ملک سمجھتے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: آپ کے خیال میں پاکستان کا اگلا وزیراعظم کون ہونا چاہیے؟