23 ستمبر 2018
تازہ ترین
 6690ہیروں جڑی 18قیراط سونے کی انگوٹھی تیار

 بھارت کے مشہور سنار وشال اگروال اور خوشبو اگروال نے 6690 ہیروں جڑی 18 قیراط سونے کی ایک انگوٹھی تیار کی ، جسے گنیز بک نے ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا ۔ کنول کے خوبصورت پھول کی شکل والی اس انگوٹھی میں 6,690 ہیرے جڑے ہیں جو کٹ ڈائمنڈ ہیں جبکہ 58 گرام کی اس انگوٹھی کی قیمت 49 کروڑ 40 لاکھ روپے رکھی گئی۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اس انگوٹھی کو سب سے زیادہ ہیروں والی انگوٹھی کا سرٹیفکیٹ بھی دیا ۔ اس سے قبل سیویو جیولری نے مور پنکھ جیسی انگوٹھی بنائی تھی جس میں 3,827 کٹ ڈائمنڈ لگائے گئے تھے، تاہم اب کنول انگوٹھی نے اس ریکارڈ کو ایک بڑے ہدف سے توڑ دیا۔ یہ جیولر بھارت کے شہر سورت سے تعلق رکھتے ہیں۔ انگوٹھی میں لگے تمام ہیروں کا مشترکہ وزن کیا جائے تو وہ گولف کی ایک گیند سے بھاری ہوں گے، جنہیں بہت نفاست سے پھول کی 48 پنکھڑیوں پر لگایا گیا ۔ اس انگوٹھی کو وشال اگروال نے ڈیزائن کیا  اور ہنومان ڈائمنڈز کی ایک شاخ خوشبو نے اس پروجیکٹ کے لئے ہیرے فراہم کئے ہیں۔ انگوٹھی کو کنول کی صورت دینے کا مقصد لوگوں میں پانی کے استعمال میں احتیاط کی آگاہی فراہم کرنا ہے۔ اسے بنانے والوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی شہرت کے ساتھ ہم خیال افراد کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے تاکہ اس خوبصورت دنیا کو اچھا بنانے کے لئے کام کیا جائے۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے ماہرین نے انگوٹھی میں جڑے ہیروں کی باریک بینی سے شناخت کرکے اسے دنیا میں سب سے زیادہ ہیروں والی انگوٹھی کی سند دی ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟