19 ستمبر 2019
تازہ ترین
 64 کھلاڑیوں نے سکائی ڈائیونگ عالمی ریکارڈ توڑ دیا

 64 کھلاڑیوں نے سکائی ڈائیونگ عالمی ریکارڈ توڑ دیا

 امریکی ریاست ایریزونا میں ایڈونچر کے شوقین 64 کھلاڑیوں نے ہزاروں فٹ آسمان کی بلندی پر شاندار اسٹنٹ پیش کر کے عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا ۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اِن جانبازوں نے ایڈونچر کے شوقین افراد نے عالمی ریکارڈ نام کرنے کیلئے امریکی ریاست ایریزونا کا انتخاب کیا۔ ان 64 کھلاڑیوں نے ایریزونا کے الوئے میں تین مختلف جہازوں کے ذریعے ہزاروں فٹ بلندی پر پہنچے اور جہازوں سے ایک ساتھ ہی چھلانگ لگائی اس دوران انہوں نے رنگے برنگے کپڑے پہنے ہوئے تھے۔ ان کھلاڑیوں نے چھلانگ لگانے کے بعد ایک دوسرے کے ہاتھ تھام کر پھول کی شکل ترتیب دینے کا بھی شاندار مظاہرہ کیا۔ ایڈونچر کو خواب انجوائے کیا بلکہ دن کی روشنی سے سورج ڈھلنے اور رات کی تاریکی میں سکائی ڈائیونگ کا نیا کارنامہ پیش کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ ان تمام افراد نے عالمی ریکارڈ بنانے سے قبل مختلف جگہوں پر تربیت بھی حاصل کی گئی اور ریکارڈ بنانے سے قبل بہت ساری جگہوں کی جان پڑتال کی گئی تاہم آخر میں امریکی ریاست ایریزونا کا انتخاب کیا گیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟