20 جولائی 2019
تازہ ترین
 6ماہ میں 300ارب روپے کی کھانے پینے کی اشیائ درآمد

 6ماہ میں 300ارب روپے کی کھانے پینے کی اشیائ درآمد

 زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان کی زرعی برآمدات میںکمی جبکہ درآمدات میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران بیرون ملک سے 300ارب روپے کی کھانے پینے کی اشیائ  درآمدکی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران پاکستان سے مجموعی طور پر 174 ارب روپے مالیت کی کھانے پینے کی اشیا برآمد کی گئیں ، جو پہلے سے 11 فیصد کم ہیں ، زرعی شعبے کی سب سے زیادہ برآمد ہونے والی اشیا چاول کی بیرون ملک فروخت میں 18 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ، دوسری طرف اس دوران 299 ارب 70 کروڑ روپے کے خوراک درآمد کی گئی جو گزشتہ سال سے تقریبا 10 فیصد زیادہ ہے ، پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے دسمبر تک 94 ارب 41 کروڑ روپے مالیت کا خوردنی تیل ، 38 ارب 85 کروڑ روپے کی دالیں وغیرہ ، اور 27 ارب روپے کی چائے کی پتی درآمد کی گئی ، اس دوران دودھ، کریم اور دودھ سے بنی اشیا کی درآمد کا حجم 12 ارب 37 کروڑ روپے ، ڈرائی فروٹس کا 9 ارب روپے اور مصالحہ جات کی درآمد کا حجم 7 ارب 79 کروڑ روپے رہا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟