14 نومبر 2018
تازہ ترین
50 لاکھ گھر منصوبے پردو ہفتوں میں حتمی سفارشات دینے کی ہدایت

 وزیراعظم عمران خان نے 50 لاکھ گھر منصوبے پر کمیٹی کو آئندہ دو ہفتوں میں حتمی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت دے دی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ملک بھر میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کی سکیم سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی سیکریٹری ہائوسنگ نے گھروں کی سالانہ ضرورت اور ہائوسنگ سیکٹر میں قلت پر بریفنگ دی جب کہ سیکریٹری نے نجی شعبے کو 50 لاکھ گھر منصوبے میں شریک کرنے کے قانونی طریقہ کار اور مضمرات کے بارے میں بھی بریف کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایسا منصوبہ بنائیں کہ 50 لاکھ گھر عام آدمی کی ہر ضرورت پوری کرسکے، 50 لاکھ گھروں کی تعمیر پی ٹی آئی حکومت کے ایجنڈے کا اہم جزو ہے، حکومت بے گھر افراد کو گھر دینے کے وعدے کی تکمیل کے لیے پرعزم ہے۔  50 لاکھ گھر منصوبے سے لاکھوں بے روزگار افراد کو نوکریاں میسر آئیں گی، اس اسکیم سے ہائوسنگ سیکٹر سے منسلک صنعتوں کو ترقی ملے گی۔ ملک بھر میں سرکاری زمین اور گیسٹ ہائوسز سے خاطر خواہ مالی وسائل مل سکتے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیرِاعظم عمران خان بذات خود گھروں کی تعمیر کے پروگرام کی اونر شپ لیں گے جب کہ وزیراعظم نے کمیٹی کو آئندہ دو ہفتوں میں حتمی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت دے دی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟