16 نومبر 2018
تازہ ترین
50 سال قبل تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ برآمد

بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں 50 برس قبل تباہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے طیارے کا ملبہ مل گیا، حادثے کے وقت طیارے میں 120 فوجی سوار تھے۔ بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں 50 برس قبل تباہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے طیارے کا ملبہ مل گیا، طیارے میں 120 فوجی سوار تھے لیکن ایک کی نعش برآمد ہوئی ۔ بتایا گیا ہے کہ ہماچل پردیش میں 50 سال قبل بھارتی فضائیہ کا ایک اے این 12 طیارہ لاہول وادی میں گر کر تباہ ہوا تھا۔ نصف صدی کے بعد ایک کوہ پیما نے حادثے میں مرنے والے فوجیوں میں سے ایک کی نعش کا پتہ لگایا ، جبکہ طیارے کے کچھ حصے بھی ملے ہیں۔ خیال رہے کہ جس فوجی کی نعش کی باقیات ملی ہیں اس کا نام سپاہی بیلی رام تھا۔ یہ باقیات سطح سمندر سے 6200 میٹر بلند ڈھاکہ گلیشیئر پر پائی گئیں، روسی ساختہ طیارہ 7 فروری 1968 کو لاپتہ ہوا تھا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟