5ہزار میل تک کارکردگی دکھانیوالا روبوٹک ہاتھ

سائنسدانوں اور انجینئروں نے بے شمار چیزیں تیار کرلی ہیں مگر اب دنیا کی 3مشہور ٹیکنیکل فرموں نے مل جل کر ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ، جو اچھے خاصے فاصلے پر رہتے ہوئے بھی آپ کو اپنے وجود کا احساس دلا سکتا ہے۔ اسے تیار کرنے والے سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے جو روبوٹک ہاتھ تیار کیا، اسکی مدد سے آپ دور دراز علاقے میں رہنے والے عزیز و اقارب کو چھو بھی سکتے ہیں اور انکے مانوس لمس کا لطف بھی اٹھا سکتے ہیں۔ یہ ایسا ہاتھ ہے جو دنیا کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک کے علاقوں میں کارگر ثابت ہوسکتا ہے،  تاہم اسے تیار کرنے والے یہ بھی دعویٰ کر رہے ہیں کہ خلائی تحقیق، مواصلات کے نئے طریقوں اور بم ڈسپوز آف کرنے کے جدید طریقے بھی بن سکتے ہیں اور کارآمد ہوسکتے ہیں۔ تجرباتی مرحلے میں دیکھنے میں آیا کہ یہ روبوٹک ہاتھ 5ہزار میل کے فاصلے سے بھی اپنی کارکردگی دکھا سکتا ہے اور دنیا کو حیران کر سکتا ہے۔ انہی وجوہ کی بنا پر ان تینوں کمپنیوں کا دعویٰ ہے کہ اس ہاتھ کے طفیل روبوٹس کی دنیا میں انقلاب آجائیگا۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟