15 ستمبر 2019
تازہ ترین
40 سال سے لوٹ مار کرنے والے مہنگائی کے ذمہ دار ، شیخ رشید  

40 سال سے لوٹ مار کرنے والے مہنگائی کے ذمہ دار ، شیخ رشید  

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ 40 سال سے لوٹ مار کرنے والے مہنگائی کے ذمہ دار ہیں۔ ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر ریلوے نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، ہم چاہتے تو ان کے کچرے پر ڈبہ رکھ سکتے تھے، لیکن ہم صفائی کررہے ہیں، نواز، شہباز اور حمزہ کی عمران خان بھل صفائی کر رہے ہیں، اس میں دشواریاں ہیں، ملک کو فیصلہ کرنا ہے کہ مہنگائی کے ذمہ دار 40 سال کے ڈکیت ہیں یا 9 ماہ کے حکمران؟، سندھ کو ایڈز زدہ کردیا گیا، یہ لوگ چلو بھر پانی میں ڈوب مریں۔ انہوں  نے کہا کہ بے شرموں کو شرم نہیں آتی آگے سے دانت نکال رہے ہیں، یہ لوگ گھروں میں بیٹھے ہوتے ہوں اور ضمانتیں ہو جاتی ہیں، بعض ایسے سمارٹ ہیں کہ لندن میں بیٹھ کر سازشیں کررہے ہیں۔ ان لوگوں کو تو چھٹی والے دن بھی ضمانت مل جاتی ہے، عمران خان کی پوری کوشش ہے کہ انہیں این آر او نہ ملے، انہیں باہر جانے کی اجازت دے دی جائے تو سارا اتحاد ختم ہو جائے گا، سب چور اکٹھے ہونے جا رہے ہیں، اپوزیشن کوعید کے بعد سڑکوں پر نکلنے دیں پتہ چل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے مجھ سے صلح کر لی، جس پر لاہور والے جلتے ہیں، دو دلوں کی پاکیزہ محبت کے درمیان لاہوریے قیدو بن گئے ہیں۔ عالمی طاقتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں، جس کے لئے سی پیک کےخلاف سازشیں ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر کراچی سے دیگر شہروں کے درمیان 5 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟