25 جون 2019
تازہ ترین
 40 گھنٹے تک پرواز کرنیوالا جاسوس طیارہ

 40 گھنٹے تک پرواز کرنیوالا جاسوس طیارہ

چین نے پہلا ایسا جاسوس ڈرون طیارہ متعارف کرایا ہے جسے راڈار سے پکڑنا ممکن نہیں جبکہ وہ ایک بار ایندھن بھرنے کے بعد مسلسل 40 گھنٹے تک پرواز کر سکتا ہے۔ سکائی ہاک نامی یہ ڈرون 3 ہزار میٹری کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے بالکل کلیئر تصویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بغیر پائلٹ کا یہ ڈرون کافی عرصے سے چین میں صغیہ راز میں رکھا جارہا تھا اور اب پہلی بار اس کی فوٹیج کو ریلیز کیا گیا ۔ سکائی ہاک کو چینی زبان میں تیان ینگ کا نام دیا گیا ۔ چینی سوشل میڈیا پر طیارہ بنانے والی کمپنی کی جانب سے کی گئی ایک پوسٹ کے مطابق یہ ڈرون طیارہ راڈار کی پکڑ میں نہیں آتا اور دشمن کے اہم اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ سرکاری چینی ٹی وی کے مطابق اس جاسوس طیارے کی تیاری نومبر 2017 میں شروع ہوئی تھی اور گزشتہ سال فروری میں اسے مکمل کر لیا گیا تھا جسے اب منظر عام پر لایا گیا ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟