17 نومبر 2018
تازہ ترین
 4سالہ پاکستانی نژاد ماڈل نے دھوم مچا دی

شوبز کی دنیا میں اپنا نام پیدا کرنے کے لئے اکثر فنکاروں کو کئی سال لگ جاتے ہیں لیکن ایک 4 سالہ پاکستانی نژاد امریکی ماڈل میاح دھانانی نے فیشن میگزینز پر ایسے جلوے بکھیرے کہ سوشل میڈیا پر ہر طرف ان ہی کے چرچے ہیں۔ جس عمر میں بچیاں گڑیا اور کھلونوں سے کھیلتی ہیں، میاح نے اپنے ماڈلنگ کیریئر کا آغاز کر دیا اور اب ان کے ہر انداز کی تصویر نے انٹرنیٹ پر وائرل ہوکر دھوم مچا رکھی ہے۔  آج بڑے بڑے فیشن میگزینز اس ننھی ماڈل کی فوٹو شوٹ کے لئے لائن میں لگے ہوئے ہیں۔ میاح چاہے دیسی ملبوسات زیب تن کریں یا منفرد فیشن کے ملبوسات وہ ہر سٹائل میں ہی عمدہ لگتی ہیں جس میں ان کی معصومیت چار چاند لگا دیتی ہے۔ رواں برس نیویارک میں منعقد ہونے والے فیشن ویک میں میاح نے چلڈرن برین ٹیومر فائونڈیشن کی نمائندگی کرتے ہوئے کیٹ واک بھی کی، جبکہ وہ کئی معروف میگزینز کے سرورق پر بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔ میاح کو انسٹاگرام پر بھی اب تک ہزاروں صارفین فالو کر چکے ہیں اور وہ ایک ننھی سلیبریٹی کا درجہ اختیار کر چکی ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟