21 ستمبر 2018
تازہ ترین
37سے40 ارب کا خسارہ جہیز میں ملا، شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ریلوے کےجتنےلوگ نیب کومطلوب ہونگےہم ان کونیب کےحوالے کرینگے، سب ہمارا احتساب کریں، نہیں چاہتا جب ریلوے چھوڑوں تومیرا منہ بھی کالا ہو، ریلوے کوٹھیک کریں گے،18 ،18گھنٹے کام کروں گا۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے راولپنڈی کے ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے میں کسی سے انتقام نہیں لیں گے، 37 سے 40 ارب کاخسارہ جہیز میں ملا، کسی قسم کی کرپشن قبول نہیں، آدھا ریلوے نیب زدہ ہے، جتنے لوگ مطلوب ہوں گےنیب کے حوالے کر دیں گے۔میں نہیں چاہتا کہ ریلوے چھوڑوں تو میرا منہ بھی کالا ہو۔ ریلوے کو ٹھیک کرنے کیلئے 18 گھنٹے کام کروں گا۔سب ہمارا احتساب کریں، آئندہ چند روز میں ریلوے پولیس کی تنخواہیں بڑھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں سڑکیں نہیں وہاں بھی ٹرین لے کرجانا چاہتے ہیں، ریلوے کے تمام ریسٹ ہاوسز برائے فروخت ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو کمپنیاں مشترکہ سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں وہ آئیں۔31 ریلوے اسٹیشنزاپ گریڈ کرنے جارہے ہیں۔ایک مہینے میں ایک نئی ٹرین چلائینگے،اس میں10 فیصد رعایت دینگے۔8  ریلوے اسٹیشن پر ریل پلازہ بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے سوشل میڈیا پر بہت ساری تجاویز ملیں۔سمندر پارپاکستانیوں نے بلٹ ٹرین بنانے کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی 2 عورتیں لال حویلی آئی تھیں کہ آپ کوووٹ دیاہے،ہمیں گھر چاہئے۔میں ہزار،500 روپے تو دے سکتا ہوں،50 ہزار نہیں۔وہ عورت مجھ سے50 ہزار روپے مانگ رہی تھی۔
 
 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟